ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، سموگ کی چھٹی

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، سموگ کی چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار، سموگ کی شدت میں کمی، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 اور کم سے کم 16 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، یتیم خانہ چوک، اقبال ٹاؤن، سکیم موڑ، گالف کلب، کریم بلاک اور جوہر ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ جس سے سموگ کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔

شہر میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے.