ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن، 178 سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن، 178 سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) بابا گرو نانک کے550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 178 سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ لندن سےلاہور پہنچ گیا۔

لندن سے آنے والے سکھ یاتریوں کا لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن مینجرعلی اصغر زیدی اور مینجر تعلقات عامہ اطہر اعوان نےاستقبال کیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر یاتریوں کی سہولت کے لئے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے، سکھ یاتریوں کو پی آئی اے کی جانب سے پھول اور مشروبات پیش کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ٹیم یاتریوں کی سہولت کے لئے لندن اور لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھی، سکھ یاتریوں نے بھی پی آئی اے کے انتظامات کوسراہا۔

Sughra Afzal

Content Writer