قیصر کھوکھر: پاکستان تحریک انٖصاف کے امیدوار برائے سینیٹ ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ولید اقبال کے کاغذات منطور کرنے کا اعلان صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین نے کیا ہے۔ اس سے قبل ولید اقبال کے کاغذات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انٖصاف نے ولید اقبال کو سینئٹ کا ٹکٹ جاری کر رکھا ہے۔