ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کا مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب
کیپشن: City42 - CM Punjab, Maulana Sami ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے  واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ عثمان بزدار نے جسدخاکی ان کے آبائی شہر پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی پیشکش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت کسی المیےسےکم نہیں۔ مرحوم کےاہل خانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں،اس اندوہناک واقعہ کی ہرپہلو سےتحقیقات کاآغاز کردیاگیا۔انہوں نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

 عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی  کہ مولانا سمیع الحق شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے اکوڑہ خٹک لے جانے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ جسد خاکی کو اکوڑہ خٹک منتقل کرنے کے لئے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی دستیاب ہو گا۔ پنجاب حکومت اس سانحہ پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں انکی رہائشگاہ میں دو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم  عمران خان،  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر سینیٹر ساجد میر، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری، علامہ خادم حسین رضوی، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا سمیع الحق   کی نماز جنازہ آج اکوڑہ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer