ویب ڈیسک: پاکستان میں غریب کی سواری موٹر سائیکل پہنچ سے دور ہو گئی، ہنڈا کے بعد یاماہا نے بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یاماہا نے 2023 میں تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔
تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکلز کا بڑا حصہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے، اس سے موٹرسائیکل مینوفیکچررز کےلئے اتنی کثرت سے اور اتنے بڑے مارجن سے قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے، بالکل نئی بائیک خریداروں کی اکثریت کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، لوگوں نے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔