ویب ڈیسک: بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے طیارہ کو کراچی سے گوا جانے کے لئے خصوصی فضائی روٹ دے دیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو جمعرات4 مئی کی صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون کونسل کے وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 مئی کو بھارتی اتھارٹی سے رابطہ کر کے وزیر خارجہ کے خصوصی طیارہ کے لئے فضائی روٹ کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا تھا۔ بھارتی اتھارٹی نے اس کا فوری جواب دیا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بلاول بھٹو کی خصوصی پرواز کی روانگی کے انتظامات 3 مئی کی شام ہی مکمل کرلیے، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں مختصر وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔