سٹی 42:شہر اقتدار اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش کیساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے ، رپورٹ کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شمال مشرقی و زیریں بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
دوسری جانب آئندہ دن کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،
خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، کوہستان ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کرم ،وزیرستان ، پشاور، چارسدہ ، مردان ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اوربنوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ،پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھو ہار، میانوالی ، نارووال ، گوجرانوالہ، گجرات، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، لاہور، جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاوالدین ، فیصل آباد، ساہیوال میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اوکاڑہ،بہاولپور، بہاولنگر،لیہ، بھکر ،ملتان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، قلات، خضدار اوربارکھان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سکھر، جیکب آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔