ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :ایک ضلع سے دوسرے ضلع گندم کی منتقلی پر پابندی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا،گندم کی قیمت میں اضافے سے لاہور میں آٹے کا تھیلا مہنگا، ،20کلو والے تھیلے کی قیمت میں 150روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ 
 مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی فلور ملوں نے بیس کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا کردیا،اضافہ کے بعد آٹے کی قیمت 2450 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے ہوگئی۔ مرکزی چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ اوپن مارکیٹ میں پانچ ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں جسکی بڑی وجہ گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔

ہر تھانے، تحصیل اور ضلع کی سطح پر گندم روکی جا رہی ہے، گندم کی ترسیل میں کمی کی وجہ سے لاہور میں گندم 4500 روپے من فروخت ہو رہی ہے، سرکاری ریٹ پر گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آٹا بھی مہنگا ہو گیا ہے، مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم سرکاری نرخوں پر ملے گی تو ریٹ نہیں بڑھے گا۔