(ویب ڈیسک) ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی متفرق درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔
متفرق درخواست میں گزشتہ رات مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل کی گئی تھیں۔