چین کے وزیر خارجہ چن گانگ5 مئی کواسلام آباد آئیں گے

Islamabad, China, Afghanistan, Minister Qin Gang, Belt and Road, United Nations, Security Council, Amir Muttaqi, Ameer, travel ban, City42
سورس: google
چین کے وزیر خارجہ چن گانگ5 مئی کواسلام آباد آئیں گے
Islamabad, China, Afghanistan, Minister Qin Gang, Belt and Road, United Nations, Security Council, Amir Muttaqi, Ameer, travel ban, City42
چین کے وزیر خارجہ چن گانگ5 مئی کواسلام آباد آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عوامی جمہوریہ چین کے  وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو پاکستان کا  دورہ کریں گے۔ چین کے نئے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

اسلام آباد میں سرکاری زرائع کے مطابق وزیر خارجہ چن گانگ کے اسلام آباد دورہ کے دوران  ان کی پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان نہایت اہم اسٹریٹیجک امور پرتفصیلی بات چیت ہو گی جن میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف پاکستان کا حالیہ آپریشن بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ چین کے وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورہ کے دوران پاکستان چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات بھی منعقد ہوں گے جن میں  افغانستان اور خطہ کے استحکام کے حوالہ سےاہم امور زیر غور آئیں گے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر متقی کو سلامتی کونسل سے اسلام آباد سفر کی اجازت ملنے کے بعد ان کی اسلام آباد آمد   6 مئی کومتوقع ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں افغانستان اور چین کے وزرا خارجہ کی اسلام  آباد آمد کو پاکستان کے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف نیا آپریشن شروع کئے جانے کے بعد افغانستان کے وزیر خارجہ کی اسلام آباد پہلی آمد کے حوالہ سے خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ قبل ازیں افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان کو یہ مشورہ دیتی رہی کہ تحریک طالبان پاکستان کا مسئلہ فوجی آپریشن کے بغیر حل کیا جائے۔ اب پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے فوجی آپریشن شروع کر دیئے جانے کے بعد پاکستان کی حکومت  افغانستان سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیر خارجہ چن گانگ کی اسلام آباد آمد سے کچھ ہی روز پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو اسلام آباد کا سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔نیوز ایجنسی رائٹر کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نیویارک میں متعین مشن نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امیر متقی پر عائد سفری پابندیوں میں 6 مئی سے 9 مئی تک اسلام آباد سفر کرنے کے لئے نرمی کی درخواستکی تھی اس پر سلامتی کونسل نے یکم مئی کی شب امیر متقکی کے اسلام آباد دورہ کے لئے سفری پابندیوں میں عارضی نرمی کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ چین اور پاکستان دونوں بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کو افغانستان تک توسیع دینے میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان چین افغانستان وزرائے خارجہ میکنزم گزشتہ اجلاس ستمبر 2019ء کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔