میٹ گالا میں ’لال بیگ‘ کی انٹری

میٹ گالا میں ’لال بیگ‘ کی انٹری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میٹ گالا میں ’لال بیگ‘ کی انٹری نے ہلچل مچادی۔

نیو یارک سٹی کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر لال بیگ کی انٹری نے شرکاء کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرلی لیکن کچھ دیر بعد ہی یہ بن بلایا مہمان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

نامور فیشن ماڈلز، ڈیزائنرز اور فلمی دنیا کے کچھ بڑے اداکاروں اور گلوکاروں کے دلکش جلووں کے درمیان اس  لال بیگ نے بھی ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوکر مشہور شخصیت بننے کے لیے اپنی قسمت آزمائی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

کچھ عینی شاہدین کے مطابق، میٹ گالا جہاں کے انٹری ٹکٹ کی قیمت 50 ہزار ڈالرز تھی وہاں فری انٹری کے بعد یہ لال بیگ کئی بار مرتے مرتے بچا۔لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر انٹری کے بعد اس کی موت سے پہلےکی ایک وائرل ویڈیو میں فوٹو گرافر کو اس کی تصاویر بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 400 سے زیادہ نامور شخصیات کے درمیان یہ لال بیگ ایک ناپسندیدہ مہمان تھا۔لال بیگ کیڑوں کا ایک پیرافائیلیٹک گروپ ہےاور ایک تحقیق کے مطابق لال بیگوں کی 4,600 نسلوں میں سے تقریباً 30 نسلیں انسانی رہائش گاہوں سے وابستہ ہیں۔