(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے،موت کی تصدیق کرتے ہوئے پسماندگان نے تعزیت اور آنجہانی اداکار کے لئے دعا کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور مزاحیہ اداکار آج 69 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔
பிரபல இயக்குநரும், நடிகருமான, அருமை நண்பர் மனோபாலாவுடைய இறப்பு எனக்கு மிகவும் வேதனை அளிக்கிறது. அவருடைய குடும்பத்தினருக்கு என்னுடைய அனுதாபங்கள். அவரது ஆத்மா சாந்தியடையட்டும்.@manobalam
— Rajinikanth (@rajinikanth) May 3, 2023
سینئر اداکار رجنی کانت نے بذریعہ ٹوئٹر اداکار ’منو بالا‘ کی موت کی تصدیق کی۔ خیال رہے کہ منوبالا نے اپنی منفرد آواز اور حس مزاح سے سامعین کو خوب لطف اندوز کیا۔
معروف فلم ساز بھرتی راجا کے اسسٹنٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے منوبالا نے تقریباً 700 فلموں میں کام کیا اور 40 فلموں کی ہدایت کاری کی اور چند فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔
ان کی یادگار تامل فلموں میں سیتھو ، پتھاماگن ، اورکاولن ، کترین موزی اور چکرا شامل ہیں ۔