ویب ڈیسک:بلوچستان ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئینی پٹیشن سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر نے دائر کی ،درخواست میں عمران خان، سیکرٹری قانون و سیکرٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرکے غیرآئینی اقدام اٹھایا،آرٹیکل 5کی خلا ف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت معاملہ پارلیمنٹ بھجوایا جائے۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ وزارت قانون اور سیکرٹری قومی اسمبلی فیصلے پر کاررروائی کرے ،آئینی درخواست میں جسٹس مظہر عالمی میاں خیل کے خصوصی نوٹ کا بھی ذکر کیاگیاہے۔ دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت کی،عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے،خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔