ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

Polio,Virus,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور اور ہنگو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،وائرس جینیاتی طور پر افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موجود وائرس سے منسلک ہے۔

  ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ، پاکستان اور افغانستان دنیا میں دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ 

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وائرس کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اقدامات جاری ہیں  وائرس کی فوری تصدیق سے ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کر سکیں گے، ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے،  والدین اپنے بچوں کو آئندہ تمام مہمات میں پولیو کے حفاظتی قطرے ضروری پلوائیں،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ھے۔حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔