عمران خان کی ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یہ صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟

عمران خان کی ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کے مشورہ کو عدالتوں میں پیشی سے بچنے کا بہانہ قرار  دے دیاہے.

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تازہ پوسٹ میں مریم نواز نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی  عمران خان کی طبعیت خراب ہونے اور ان کو آرام کرنے کا مشورہ دینے  کے حوالہ سےنیوز چینلز پر نشر  ہونے والی خبروں کے سکرین شوٹس کا کولاج بنا کر اس پر اپنا تبصرہ لکھا  کہ "عمران خان کی ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟"

 قبل ازیں بدھ کی صبح  نیوز چینلز پر یہ خبر  نشر ہوئی کہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بورڈ نے عمران خان کی ٹانگ پر سوجن آنے کے سبب خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عمران خان نے مکمل آرام نہ کیا تو یہ سوجن بڑھ سکتی ہے اور انفیکشن ہو سکتی ہے جس کے بعد ممکن ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑے۔ نیوز چینلز سے یہ خبریں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں بھی ان کی بازگزشت سنائی دینے لگی۔ مریم نواز کے تبصرہ کے بعد ان کے حامیوں نے بھی عمران خان کی ٹانگ کی سوجن کو لے کر  طنزیہ پوسٹوں کی بوچھاڑ  کر ڈالی جو اب تک جاری ہے۔

مریم نواز کی طنزیہ ٹویٹ کے جواب میں عمران خان کے حامیوں نے بھی مریم نواز کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری پر طنزیہ ٹویٹس پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔