سعید احمد: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری، گوشت مزید 15روپے مہنگا ہو گیا۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ، آج مرغی کا گوشت مزید 15روپے مہنگا ہو گیا۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594روپے کلو مقرر ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 388 روپے ،پرچون ریٹ 396 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔
وسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا، فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 278 روپے فی درجن مقرر ہونے کے بعد انڈوں کی پیٹی 8220 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔