امریکا میں بھی کانگریس اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث شروع

امریکا میں بھی کانگریس اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا میں بھی آئین کی تشریح، کانگریس اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث شروع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کی میٹنگ میں عدالتی کمیٹی کا سپریم کورٹ پر بل لانے پر غور  کیا گیا، بل کے ذریعے سپریم کورٹ پر نیا ضابطہ اخلاق لاگو کیا جائے گا،  بحث کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش گواہان 2 دھڑوں میں تقسیم دکھائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق بل مخالفین نے سپریم کورٹ پر ایسا بل لانے کے اختیار پر سوال اٹھا دیا جبکہ بل کے حامیوں کا کہناہے کہ سپریم کورٹ ججز نے خود پر ایسا کوئی اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر پراپرٹی اور پیسے لینے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2006سے بندکمپنی سےجج کلیرنس تھامس نے سالانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالرلیے، امریکی جج کلیرنس تھامس کا رکن ری پبلکن کےخرچے پرشاہانہ بیرون ملک دوروں کا بھی اعتراف کیا