(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ کل گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی 3 سالہ میعاد ختم ہو رہی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر رضا باقر سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں رضا کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہیں اور ہم نے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔