عید پر فضائی سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار

عید پر فضائی سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار
کیپشن: Aeroplane file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عیدالفطر پر کی ایک ہفتے کی طویل چھٹیوں پر جہاں بیرون ملک سیاحت پر جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں کچھ موقع پرست ٹریول ایجنسیاں اور ایئرلائنز کے فراڈ بھی سامنے آئے ہیں۔

خلیجی ممالک میں عید پر ہوائی سفر کرنے والوں کا بے تحاشا رش ہے اور اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ پلیٹ فارمز اور ایئرلائنز نے مسافروں کو بہانوں سے لوٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

کویت، امارات، قطر، اور دیگر خلیجی ممالک میں شہریوں کو ٹکٹوں کے نام پر فراڈ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ کویتی وزارت صنعت و تجارت کو شہریوں کی طرف سے درجنوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں و رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک معروف ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم نے کویتی لینڈ لائن فون نمبر پر خدمات فراہم کرتے ہوئے بکنگ کے نام پر فراڈ کیا ہے۔

کویت سمیت خلیجی ایئرلائن کے کرایوں میں 70 سے 150 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے خلیجی ممالک کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے مصر، برطانیہ، ترکی اور یورپی ممالک کی سیاحت پرُکشش مقامات ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer