بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل  نہیں ,پرویز الہی

Chaudhary Pervaiz ilahi,Speaker,Punjab assembly
کیپشن: Chaudhary Pervaiz ilahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے کوئی پاؤں نہیں ، یہ لوگ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس جائیں گے ۔
اپنے پیغام میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ ان کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے ، بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل  نہیں ،  بیرونی سازش اور مداخلت کے اعتراف امریکہ سے بھی سامنے آرہے ہیں ،  اللہ تعالیٰ پاکستان  کو اقوام عالم میں ممتاز مقام عطا فرمائے ، نیب ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہوجاتی ہے ۔
اس سے قبل کنجاہ ہاؤس میں چودھری شجاعت حسین کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رائے میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہم میں کوئی اختلاف نہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
انہوں نے کہا کہ  یہ ضروری نہیں آپ سیاست میں آئیں اور عہدہ بھی مل جائے،عہدوں کا فائدہ اس وقت ہوتا جب ساتھ عزت ہو ،  سیاست میں آنے کے18 سال بعد چودھری شجاعت اور میں وزیر بنے،  چودھری ظہور الہٰی نے ہمیں ایک ہی بات سکھائی ،بڑے کی عزت کرنی ہے،چودھری سالک کو چودھری شجاعت نے کان سے پکڑ کر واپس لے آنا ہے، ہمارا ضمیر صاف ہے۔