سوشل میڈیا پر چھڑنے والی سیاسی جنگ ٹوئٹر سے ٹک ٹاک پرمنتقل

imran khan,maryam nawaz,,Bil1wal bhutta
کیپشن: imran khan,maryam nawaz,,Bil1wal bhutta
سورس: city 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :سوشل میڈیا پر چھڑنے والی جنگ ٹوئٹرکےبعد ٹک ٹاک پر منتقل ۔تحریک انصاف کو پھر ہزاروں فالوورز مل گئے پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر۔ ن لیگ نے بھی میدان مارنے کی تیاری شروع کردی ۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا ہیش ٹیگ 'امپورٹیڈ حکومت نامنظور' 93 کروڑ 30 لاکھ کے ریکارڈ ویورز تک پہنچ گیا جبکہ ٹوئٹر پر اسی ہیش ٹیگ نے اپریل کے آخری ہفتے میں 10کروڑ سے زیادہ ٹوئٹس کا دعویٰ کیا۔

ٹک ٹاک دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جسے مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے اب تک زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہے تاہم اب پی ٹی آئی  ٹرولز نے اس پر بھی قبضے کی کوششیں تیز تر کردی ہیں  جس کے بعد۔ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حال ہی میں اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم   کا ایک گروپ  صرف ٹک ٹاک کے لئے مختص کردیا ہے

 یادرہے سوشل میڈیا ماہرین کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں اپنی پارٹی کے 'عوامی مارچ' کے دوران حاصل کی گئی زبردست مقبولیت اور پی ٹی آئی کی حالیہ سرگرمیوں پر چیئرمین عمران خان کے ٹک ٹاک پر زبردست ردعمل نے سیاسی مخالفین کو حیران کر دیا ہے۔

  یادرہے ٹک ٹاک پر  پیپلز پارٹی کے ''عوامی مارچ''  ہیش ٹیگ #longmarch کو 8کروڑ 32لاکھ اور #PPPlongmarch کو 3کروڑ 20لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

 اسی طرح 26 pmimrankhan کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا، imrankhan کو 58کروڑ، جبکہ 'امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے اپریل کے آخری ہفتے میں 93کروڑ 30 لاکھ ویوز تھے۔