بھارت میں شدید گرمی ، 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

girl selling mineral water
کیپشن: girl selling mineral water
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارت کے بیشتر علاقے اس وقت زبردست ہیٹ ویو یا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 تا 45 درجے سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغربی و وسطی بھارت میں اپریل کے مہینے میں درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا تھا۔اسے گزشتہ 122 برسوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تسلیم کیا گیا ہے۔ مارچ میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور 122 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق مئی میں بھی بھارت کے وسطی اور شمال مغربی حصوں میں درجۂ حرارت اوسط سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

عام طور پر میدانی علاقوں میں جب درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جائے تو ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی جاتی ہے۔ اسے اوسط سے ساڑھے چار ڈگری زیادہ درجۂ حرارت قرار دیا جاتا ہے۔لیکن اگر درجۂ حرارت میں اضافہ ساڑھے چھ ڈگری سے بھی زیادہ ہوجائے تو اسے گرمی کی سنگین لہر کہا جاتا ہے۔

رواں برس بھارت کے مغرب میں راجستھان اور مہاراشٹرا کے ودربھ علاقے میں پورے اپریل میں درجۂ حرارت 40 سے 45 ڈگری کے سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا خیال ہے کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جنوبی اتر پردیش، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیسں گڑھ اور تیلن،گانہ میں آئندہ چند روز کے اندر گرمی سے نجات ملنے کی امید ہے لیکن زرعی شعبے پر گرمی کی شدت کے اثرات کے خدشات برقرار ہیں۔