عراق میں آئل ریفائنری پر 6 میزائل حملے، تیل کی سپلائی معطل

 عراق میں آئل ریفائنری پر 6 میزائل حملے، تیل کی سپلائی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شمالی شہر اربیل میں ایک آئل ریفائنری پر 6 میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مرکزی آئل ٹینک میں آگ لگ گئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے جو عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا  جس سے مرکزی آئل ٹینک میں آگ بھڑک اُٹھی اور ملک کے دیگر حصوں کو تیل کی سپلائی معطل ہوگئی۔

عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،  دیگر میزائل ریفائنری کے بیرونی علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے آئل ریفائنری پر میزائل حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز میزائل حملے کے پیچھے ملوث عناصر کا پیچھا کریں گی، ان میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گا۔