عیدالفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، شہرمیں نماز عید کے اجتماعات

badshahi mosque lahore
کیپشن: badshahi mosque lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی فورٹی ٹو: لاہور سمیت ملک بھر  میں آج مسلمان عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی  لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات  منعقد کیے گئے۔  نماز عید کے بعد امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی دعائیں مانگی  گئیں۔

شہر لاہور میں نماز عیدکے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد، ناصر باغ، مسجد وزیر خان اندرون شہر ،  منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن، مسجد داتا گنج بخش سید علی ہجویری، ماڈل ٹاؤن پارک، آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ منعقد ہوئے ۔

بادشاہی مسجد میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نماز عید ادا کی۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے عید کی نماز پڑھائی۔کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان . ڈی سی عمر شیر چهٹہ نے بھی گورنر کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔. الحاج قیصر امین بٹ . بلال میر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے ناصر باغ میں نماز عیدالفطر پڑھائی۔مومنین کی کثیر تعداد نے ناصر باغ میں نماز عید ادا کی ۔نماز عید کے بعد علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے فطرہ کی ادائیگی،اتحاد امت کے موضوع پر خطاب کیا۔منہاج القران ماڈل ٹاون میں نماز عید الفطر ۔قاری محمد اسماعیل کی امامت میں ادا کی گئی۔علامہ طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین اور حسین محی الدین  اور خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی شرکت کی۔مسجد مزار سید علی ہجویری میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار حافظ یوسف،  سردار طالب نکئی ،مینجر داتا دربار طاہر مقصود سمیت زائرین اور عقیدت مندوں نے نماز عید ادا کی۔لاہورماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں نماز عید کا اجتماع ماڈل ٹاؤن پارک میں ہوا۔ نماز عید کی امامت مولانا فصیح الدین نے کی۔ چئیرمین دنیا میڈیا گروپ میاں۔ عامر محمود ۔ میاں منیر صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی داود باری ،نائب صدر صاحبزادہ حسیب الرحمان سابق صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سیف الرحمان، سیکرٹری اسلامک ٹرسٹ  صہیب احمد سمیت سوسائٹی ممبران کی کثیر تعداد نے نماز عید میں شرکت کی۔  گرین ٹاون عیدگاہ میں خطیب و قاری افتخار کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی جس میں سینکڑوں فرزندان دین نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ سنٹر پوائنٹ گلبرگ میں جامع مسجد سرکار مدینہ میں نماز عید الفطر علامہ قاری ظفر اقبال کی امامت میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ مسجد وزیر خان میں علامہ احمد رضا سیالوی کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔سیاسی،سماجی کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے مسجد وزیر خان میں نماز عید ادا کی۔  مسجد میاں میر دربار  میں مفتی محمد اقبال کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کردی گئ  جس میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ میں عید الفطر کی نماز حافظ عبد الماجد نے پڑھائی جس میں فرزندان اسلام کی کثیر تعداد  نے شرکت کی۔جامع مسجد سید مودودی انسٹیوٹ وحدت روڈ پر عید نماز نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی امامت میں ادا کی گئی۔جامعہ مسجد ٹمپل روڈ میں نماز عید مولانا حسن علی کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد  نےحسب معمول قبرستانوں کا رخ کر لیا۔جہاں اپنے عزیز و اقارب کی قبور پہ حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔گھروں پر خواتین نے میٹھے پکوانوں سے تواضع کی۔ بچوں نے بڑوں سے عیدیں بٹورنے کا کام شروع  کردیا۔