ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے رائیونڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ والدین اور رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی
وزیر اعظم شہباز شریف نےجاتی امراء میں نماز عید ادا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کی۔ شہباز شریف نے اپنے والدین ،بھائی اور بھابی کی قبر پر حاضری دی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شہریوں سے عید بھی ملے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو۔اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کرآئے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے رائیونڈ لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی pic.twitter.com/BycEgciemX
— PML(N) (@pmln_org) May 3, 2022
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے یہ عید پاکستان کو ان شدید مشکلات سے نجات دلائے۔محنت،دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی۔میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا۔مسائل کے حل کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج خوشی کا موقع ہے۔آج بھی غریبوں کے گھروں میں فاقے ہیں۔72سالوں میں ایسے بد ترین معاشی حالات نہیں دیکھے تھے۔عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض ہوگئے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نماز عید کی ادائیگی کے بعدشہریوں میں گھل مل گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ورکرز سے ملاقات.#APPNews #Pakistan #EidMubarak @CMShehbaz @HamzaSS pic.twitter.com/1i61t36eqG
— APP ???????? (@appcsocialmedia) May 3, 2022