(سٹی42) زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے،پنجاب کے شہرحسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمیوں ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں، مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔
پنجاب کے شہر حسن ابدال میں تیزرفتار مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمیوں ہوگئے،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،حادثےکی اچلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کردیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مسافر بس سواریوں کو لے کر لاہور سے مردان جارہی تھی۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال میں جاں بحق ہو نے والوں میں 35 سالہ اشفاق،19 سالہ سلمان، 18 سالہ وقاص،28 سالہ کامران،47 سالہ محمد روف اور 45 سالہ ہارون، 32 سالہ حمیدہ بی بی اور 5 ماہ کی بچی خدیجہ بھی شامل ہیں، تین جاں بحق افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔
ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے،چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔