تعلیمی ادارے بند ، سربراہان پر نئی مشکل آن پڑی

تعلیمی ادارے بند ، سربراہان پر نئی مشکل آن پڑی
کیپشن: schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم شروع نہ کرنے پر نوٹس،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے فوکل پرسنز کو ڈینگی مہم کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
 تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کا معاملہ حل نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سکولوں مہم شروع نہ ہوسکی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مراسلے میں انکشاف سامنے آئے،بعض سکولوں کی جانب سے تاحال انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک بھی تصویر اپ لوڈ نہ کی گئی،اگلے ہفتے انسداد ڈینگی ہے اس حوالے سے خصوصی سرگرمی منعقد کی جائے گی،جن سکولوں کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی جاری رہی ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوکل پرسنز کو انسداد ڈینگی ایکٹیویٹیز تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، فوکل پرسنز کو ہفتہ روزہ کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا تھا،  موسمیاتی تبدیلی کے بعد سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوکل پرسنز کو روزانہ سکولوں میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے 30 تصاویر بھجوانے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار ،سر درد ،متلی ،جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں ۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer