ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا احسن اقدام

 پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا احسن اقدام
کیپشن: land record
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:کوروناوباکے پیش نظر  شہریوں  کی سہولت کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی نےموبائل  ریکارڈسنٹرز کی تعداددگنی کر دی۔ شہری مقررہ فیس ادا کرکے گھر بیٹھے فروانتقال  کی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔
  تفصیلات کےمطابق  کوروناکےدوران عوامی سہولت کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کااحسن اقدام،گھر کی دہلیز پر فرد و انتقال کی فراہمی کےلیےموبائل اراضی ریکارڈسنٹرز کی تعداد ڈبل کر دی گئی،10 نئے موبائل اراضی ریکارڈسنٹرز فعال کرنےسےمجموعی تعداد20ہو گئی۔

وہ صارفین جو کہ اراضی ریکارڈسنٹرزنہیں جانا چاہتےوہ مقررہ فیس کی ادائیگی سےموبائل اراضی ریکارڈسنٹرز کی سروس گھرپرحاصل کر سکتے ہیں،پہلےسےموجودموبائل اراضی ریکارڈسنٹرسےاب تک7 ہزار 562 فردات جاری کی جا چکی ہیں۔فردوں کی مد میں تقریباً 51 لاکھ کا ریونیو سرکاری خزانےمیں جمع کروایا جا چکا ہے۔

دس موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اب تک 11 ہزار 885 انتقالات کیےگئے،موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سےانتقالات کی مد میں تقریبا دس کروڑ کا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا،موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد دگنی ہونےسےریونیو میں دگنا اضافہ ہوگا۔