کمشنر لاہور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کورونا کیسز کی شرح میں کمی

Commissioner Lahore Usman
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی انتھک کوششیں، شہر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی نگرانی میں ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈاؤن کامیاب رہا۔ کمشنر کے دورے، فلیگ مارچ اور مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیاں کورونا روک تھام کے لئے نمایاں رہیں۔ کمشنر لاہور نے دن رات دفتر اور اپنے گھر سے کورونا ایس او پیز کے عملدرآمد کے لئے ان گنت اجلاس لئے اور آن کائن مانیٹرنگ کو یقینی بنایا ۔

پنجاب حکومت بھی کمشنر لاہور کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی کاوشوں کے حوالے سے معترف ہے۔ کمشنر سوشل میڈیا پر شہریوں کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دینے کے لئے بھی متحرک رہے۔ کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کیں اور سربمہر کئے گئے کاروباروں کو زیرو ٹالرنس پالیسی پر بند رکھا۔

دوسری جانب لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 16 اموات ہوگئیں جبکہ مزید 1 ہزار  49 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی بھی واقع ہوئی ہے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصدہوگئی ہے۔ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1130 مریض داخل گئے جن میں کورونا کے 709 کنفرم جبکہ 421 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 260 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔