ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا پھر کئی جانیں لے گیا:نئے کیسز رپورٹ

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدچوہدری)کورونا کے وار جاری ،لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے  کئی شہری جان کی بازی ہار گئے۔

 شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1049 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ،لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 16  اموات ہوئی ہیں۔ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1130 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے 709 کنفرم جبکہ 421 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔کورونا وائرس کے 260 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے جنہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ہسپتالوں کے آئی سی یوز کے 81 فیصد بستروں پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطلابق شہر میں کورونا  کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہے۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توپاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 79 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، ملک بھر میں4213 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شنمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے اور 7 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 572 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 209، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، پنجاب 3 لاکھ 6 ہزار 929، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، بلوچستان 22 ہزار 620، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔