ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 مرلے کے مالک مکان کے لئے بری خبر

5 مرلے کے مالک مکان کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے اے کیٹگری کے علاقے سے وصول کرنے کی بجائےہرکیٹگری کے ایریاسے 5مرلے کے گھروں سے رینٹل ویلیو کےمطابق ٹیکس وصول کیا جائے، اگلے مالی سال سے عملدرآمد کے لئے تجویز حکومت کو بھجوا دی۔

اب چھوٹے گھروں کوایریا کی بجائے رینٹل ویلیوکےحساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرکے تمام ریٹنگ ایریازکے ریٹس کے ٹیبل ایکسایز کے پاس موجود ہیں۔ ریٹس کے مطابق 5 مرلے کے گھروں سےپراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے۔قبل ازیں صرف اے گیٹگری میں فعال کردہ 5مرلے کے گھرکے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔جن گھروں کے مالکان کوسالانہ 2لاکھ 25ہزار سے زائد امدنی ہوتی ہے ان کے مالکان سے 5فیصد وصولی کی جائے۔محکمہ ایکسائز نے تجویز منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی۔ٹیکس کے نفاذ کاحتمی فیصلہ گورنمنٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔