ٹاؤن ہال(راؤ دلشاد) محکمہ بلدیات پنجاب نے مختلف مقامی حکومتوں میں متعدد افسران کے تقرروتبادلےکر دئیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے زاہد کریم کا میٹروپولیٹن آفیسر سروسز ملتان سے تبادلہ کرکے میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ون میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تعینات کردیا گیا، گریڈ 18 کے سید عباس سرور، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ بھی تبدیل کردیاگیا سید عباس سرور، میٹروپولیٹن آفیسر سروسز، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان تعینات کیاگیا سید عباس سرور، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کی خالی سیٹ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
گریڈ 14 کے عامر اسلم سب انجینئر، ٹاؤن کمیٹی تتلے والی گوجرانوالہ کو تبدیل کرکے سب انجینئر میونسپل کارپوریشن کاموکے، گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا، عامر اسلم سب انجینئر ٹاؤن کمیٹی تتلے والی اور ٹاؤن کمیٹی سادھوکے، گوجرانوالہ کی خالی سیٹوں کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔