(عابد چوہدری) پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیرصدارت اجلاس ہوا، کرائم کنٹرول نہ کرنےپرایس ایچ او گڑھی شاہو کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آپریشنز ونگ کےتمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوز ڈولفن فورس افسران نےشرکت کی، اس دوران امن و امان اورکرائم کنٹرول کے حوالے سےافسران کی مجموعی کارکردگی واقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹرندیم خالد کوناقص کارکردگی پرمعطل کرکےلائن حاضرکردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نےدیگر ایس ایچ اوزکو کارکردگی بہتر بنانےکےلیےوارننگ دے دی، ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا تھا کہ سنگین واردات کی صورت میں ایس پیز خود جائےوقوعہ کا دورہ کریں جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ اپنا ریسپانس ٹائم بہتربنائیں،ایف آئی آر ہونےکےبعد ملزمان کو ٹریس اورگرفتار کرنا ایس ایچ اوکی ذمہ داری ہے۔
رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ مسلسل ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیں گے۔