اقلیتوں کیلئے اعلی تعلیم کی فراہمی، عثمان بزدار کو برطانوی دارالامرا کا خراج تحسین

اقلیتوں کیلئے اعلی تعلیم کی فراہمی، عثمان بزدار کو برطانوی دارالامرا کا خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب کواقلیتوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے پر برطانوی دارالامراکے ارکان کا خراج تحسین پیش کیا ہے،  ہاؤس آف لارڈ کے ممبر لارڈ ایلٹن آف لیور پول نے سردار عثمان بزدار سے اظہارتشکر کیا۔

 تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہاؤس آف لارڈ کے ممبر لارڈ ایلٹن آف لیور پول کی طرف سے اظہار تشکر کا خط بھجوایاگیاہے۔ لارڈ ایلٹن نے اقلیتوں کے لئے ہائر ایجوکیشن میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کرنے کے عثمان بزدارکے فیصلے کو سراہا اور شکریہ اداکیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے فیصلے سے پاکستان میں ہزاروں اقلیتی نوجوان مستفید ہوں گے، 2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں گے ۔اس فیصلے سے اقلیتوں میں نئی مڈل کلاس ابھر کر سامنے آئے گی۔

لارڈایلٹن کےخط کےمطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان کا شاندار امیج ابھر کر سامنے آیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مثبت فیصلے کو برطانوی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو سامنے لا یاجائےگا۔لارڈ ایلٹن آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ برائے پاکستانی مینارٹیز کے کو چیئرمین ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer