وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس کا دورہ

وزیراعلیٰ کا پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کادورہ، پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلیف کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اضلاع اور تمام محکموں کو سوا آٹھ لاکھ حفاظتی گاؤنز، سوا سات لاکھ این 95 ماسک اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ ماہرین پر مشتمل پی ڈی ایم اے کی سب کمیٹی نے پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ کا سٹینڈرڈ ڈیزائن تیار کر لیا ہے۔

بابر حیات تاڑرک کہنا تھا کہا حساس کفالت پروگرام کے ذریعے امداد کی فراہمی کے 2 مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیلاب کی آمد سے پہلے تمام تر تیاریاں اور فلڈ پلان مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے ڈیٹا بینک کے ذریعے شفاف طریقے سے امداد فراہم کی جائے گی، کوئی بھی شخص گھر بیٹھے ایک میسج کرکے شفاف طریقے سے مالی امداد حاصل کر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف امداد پروگرام کے بعد رمضان پیکج بھی شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔