عوام نے لاک ڈائون کو مذاق بنادیا

عوام نے لاک ڈائون کو مذاق بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی : کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیےشہر میں لاک ڈاؤن کا 41 واں روز،چھٹی کے روز ٹریفک تو کم رہی مگرشہری ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرتے رہے۔


رمضان المبارک میں بھی شہری حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہی کرتے رہے،خاص طورپرفیملیز سفرکرتی نظرآئیں جبکہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی چلتی رہی،شہر بھر میں ناکوں پرتعینات پولیس اہلکاروں کیجانب سےسفرکرنے والے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئیں جبکہ ڈبل سواری اور لوکل ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔

خیال رہے ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،  گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 334 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 2154 تک پہنچ گئی، پنجاب بھر میں 89 ہزار تشخیصی ٹیسٹوں کے نتیجے میں کورونا کے514  نئے کیسز کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار854 ہوگئی، 48 روز کے دوران صوبے میں 115 شہری کورونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا کے 55 مریض دم توڑ گئے،  پنجاب میں 2206   کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ  22  مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یاد رہے دنیا میں  کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،اب تک اس وائرس سے شکار ہونیوالے 35 لاکھ کے لگ بھگ مریض سامنے آچکے ہیں،اس وبائی مرض سے اب تک 2 لاکھ 42 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،صحتیاب ہونیوالے افراد کی تعداد گیارہ لاکھ سے زیادہ ہے،  کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دنیا مخنلف طریقے اپنا رہی ہے،سب سے موثر طریقہ سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر ہیں،اسی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے لاک ڈائون بہترین ہتھیار کے طور پر سامنے آیا ہے۔اس لاک ڈائون کے دوران تمام تعلیمی ادارے ،ائیر پورٹس،ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں،کاروبار پر تالے ہیں،سیاحتی مراکز ویران پڑے ہیں تو کھیلوں کے میدان سنسان ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer