ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام،سینکڑوں بوریاں برآمد

 گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام،سینکڑوں بوریاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔اٹک، چنیوٹ،پپلاں،صادق آباد کے علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے  گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئےاٹک، چنیوٹ،پپلاں،صادق آباد کےعلاقوں سےگندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں جبکہ ملتان, حافظ آباد, سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تعطیل کے روز بھی ذخیرہ اندوزں کے خلاف گھیرا تنگ ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔سینئیر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہناتھا کہ دریائے سندھ کے راستے گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی, سینکڑوں بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

سینئیر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا مزید کہناتھا کہ محکمہ خوراک نے اب تک پنجاب بھر میں سینکڑوں مقامات پر چھاپے مار کر ہزاروں من گندم برآمد کی ہے۔  ذخیرہ اندوزی اور گندم کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ خوراک متحرک ہے۔عوام کو آٹے اور گندم کی قلت کا کسی طور سامنا نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے ہونگے۔

سینئیر صوبائی وزیر  نے کہا کہ پنجاب کے بارڈرز سیل ہیں، سمگلنگ کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ضلعی انتظامیہ, محکمہ خوراک اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں گئی ہیں کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سئنیر وزیر نے کوئی دباؤ خاطر میں نہ لانے کا عندیہ دیا۔ گندم اور آٹے کی کھلے بندوں فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے, چیلنج پورا کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer