ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کے ہاتھوں کورونا کو شکست

بچوں کے ہاتھوں کورونا کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)ملک بھرمیں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 4بچے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنےلگی ۔لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 4بچے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ۔ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد چار رہ گئی ۔ پنجاب میں کوروناکے514نئےکیسز،تعداد6ہزار854ہوگئی،لاہور میں کورونا وائرس کے2ہزار154 کنفرم مریض ہیں، 48روز میں لاہورمیں کورونا کے55مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،24گھنٹوں کےدوران لاہور میں کوروناکےریکارڈ335کیسزکا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق  پنجاب میں بتک 115شہری کورونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔2ہزار206کوروناکےمریض صحت یاب،22کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک کل 88ہزار899 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ایکسپوفیلڈ ہسپتال میں 422،میوہسپتال میں 327مریض زیرعلاج ہیں۔پی کے ایل آئی میں 74،سروسزمیں 22،جناح ہسپتال میں 11مریض زیرعلاج ہیں۔
جنرل میں 6،گنگارام میں 7،مزنگ ہسپتال میں 23، چلڈرن ہسپتال میں 4کوروناکےمریض زیرعلاج ہیں۔ایکسپوسنٹرسے192،میوہسپتال سے190افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا  وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیاہے کہ  کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، اس کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ہینس کلوگ کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی  کورونا سے نجات سے بہت دور ہے، جب تک ویکسین تیار نہیں ہو جاتی، اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں، ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا کہ یورپ میں  کورونا کیسز میں کمی کے باوجود پورا خطہ اب بھی شدید خطرے میں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer