ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10مئی کو مارکیٹیں خودکھول دیں گے، تاجروں کااعلان

10مئی کو مارکیٹیں خودکھول دیں گے، تاجروں کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہراہ تجارت (شہزاد خان) تاجربرادری کاصبرجواب دے د یا۔ تاجر تنظیموں نے 9مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں10 مئی کواز خودمارکیٹیں کھولنے کااعلان کردیا۔

صدرلاہور چیمبرعرفان اقبال شیخ نے بھی تاجروں کی حمایت کااعلان کردیا,  طویل لاک ڈاون سے معاشی بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا۔صدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ کی دعوت پرشہر کی تمام مارکیٹوں،بازاروں کے عہدیداروں کا لاہورچیمبرمیں بڑا اکٹھ ہو, تاجرتنظیموں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں 10مئی کو ازخود مارکیٹس وبازارکھولنے کا اعلان کردیا۔

تاجرتنظیموں کے مرکزی قائدین عامر صدیق چودھری،خادم حسین،اشرف بھٹی،خالد پرویز،طارق فیروز،اطہرعلی خان،لیاقت سیٹھی،فیاض چودھری،حاجی اشفاق،محمد علی میاں،حاجی حنیف،عبدالمنان شیخ اورذیشان سہیل ملک سمیت دیگرنے کہا کہ40 دن کے طویل لاک ڈاؤن سے معاشی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں۔

تاجروں کے پاس ملازمین کی تنخواہوں،یوٹیلٹی بلز،ٹیکس اور راشن تک خریدنے کیلئے پیسے نہیں۔،حکومت ایس اوپیز  کے ساتھ مارکیٹس و بازار کھولنے کی اجازت دے۔تاجرتنظیموں کے قائدین نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مارکیٹس وبازار نہ کھلے تو کورونا سے زیادہ بھوک سے لوگ مرجائیں گے۔

یادرہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں   کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے  کیلئے  لاک ڈاؤن نافذ ہے، پنجاب  حکومت نے  کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, نوٹیفکیشن کے مطابق  لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی.

رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورزاورسپرمارکیٹس (صرف گراسری، پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer