(سٹی42) کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سےجیل ڈسپنسرکاجھگڑا ہوگیا، تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کے دوران جیل ڈسپنسر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سےجیل ڈسپنسرکاجھگڑاہوگیا، ڈسپنسرزاہدحسین کل عدالت جانے کے بعد ڈیوٹی پر واپس نہیں آیا تھا، سپرنٹنڈنٹ نے واپس نہ آنے کی وجہ پوچھی توبدتمیزی کرناشروع کردی، تلخ کلامی کے بعد بحث وتکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی،ہاتھاپائی کےدورانڈسپنسرزاہدحسین زخمی ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ کاکہناتھاکہ ڈسپنسرزاہدحسین کل عدالت جانےکےبعدڈیوٹی پرواپس نہیں آیاتھا، پوچھنے پر وہ بدتمیزی اور لڑنے لگا، ذرائع کاکہناتھاکہ کیمپ جیل میں ڈسپنسرکیساتھ جھگڑےکی رپورٹ آئی جی جیل کوبھجوادی گئی۔