کسٹمزاینٹی سمگلنگ کی کارروائی،کروڑ روپے کاسمگل شُدہ خُشک ُدودھ برآمد

کسٹمزاینٹی سمگلنگ کی کارروائی،کروڑ روپے کاسمگل شُدہ خُشک ُدودھ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمزاینٹی سمگلنگ سکواڈ نےکارروائی کرتے ہوئےدو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شُدہ ایرانی ساختہ خُشک ُدودھ قبضےمیں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزاینٹی سمگلنگ ٹیم نےشیخوپورہ روڈ پر واقع گودام سےخشک دودھ کے ہزاروں بیگز قبضےمیں لے لیے،سمگل شدہ ایرانی ساختہ خشک دودھ کوئٹہ سےلا کرگودام میں چھپایا گیاتھا،ضبط کیےگئے خشک دودھ کی مالیت دو کروڑ روپےسےزائد ہے، خشک دودھ ڈیری فارمز،سویٹ شاپس اورآئس کریم پوائنٹس پرسپلائی کرنےکےلئے گودام میں چھپایا گیا تھا۔
کسٹمز کی ٹیم نےڈپٹی کلکٹرکسٹمز نویدالرحمٰن بُگوی کی خُفیہ اطلاع پر کارروائی کی،چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ناصر محمود تارڑ،انسپکٹر چوہدری جاوید اقبال،رانا بابراقبال،اصغرپوریوال،انسپکٹرمیاں اعجاز،فیاض اللہ،ملک نصیراورطالب حسین شامل تھے، کسٹمزاینٹی سمگلنگ ٹیم نےخشک دودھ ضبط کرکےتحقیقات شروع کردیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer