(سٹی42) مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کیلئے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں، عوام اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کیلئے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ' نوازشریف کے لیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں ،مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اسکے ساتھ کھڑے رہنا ہے، تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں.
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا'.
اور نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انشاءاللہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 2, 2019