ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن فیشن فیسٹیول، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

ویمن فیشن فیسٹیول، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) فلیٹیز ہوٹل میں جاری دو روزہ ویمن فیشن فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز فیشن شو کا اہتمام کیا گیا، نوجوان ماڈلز نے ریمپ پر ایسے جلوے دکھائے کہ ہر کوئی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں جاری دو روزہ ویمن فیشن فیسٹیول کے آخری روز فیشن شو کا اہتمام ہوا، شو میں نوآموز ماڈل لڑکے اور لڑکیوں نے مختلف برینڈز کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی۔

گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر تقریب میں چار چاند لگا دیے جبکہ معروف پرفارمر کرن چوہدری کی ڈانس پرفارمنس بھی ہوئی۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی حسین اداؤں سے ریمپ پر کیٹ واک سے خوب سماں باندھ دیا

ایسے شوز سے جہاں نئے ڈیزائنرز کو اپنی کلیکشن دکھانے کا موقع ملتا ہے وہیں نئے ماڈل لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بھی معیاری پلیٹ فارم ہے۔