ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے نو گو ایریا کو ختم کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ 5 جون کو طلب

لاہور کے نو گو ایریا کو ختم کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ 5 جون کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور چوہدری:ہائیکورٹ نے لاہور بھر کے نو گو ایریا کو ختم کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ 5 جون کو طلب کرلی، عدالتی حکم پر لاہور میں تمام نوگو ایریا ختم کردیئے، پنجاب حکومت نے جواب جمع کرا دیا۔

حکم کے باوجود ایمپریس روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے ارد گرد سے رکاوٹیں نہیں ہٹائی گئیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے آئی جی پنجاب کی جانب سے عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر لاہور کے 16 مقامات سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے مزید کارروائی 5 جون تک ملتوی کردی۔