ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسانوں کے نام پر صرف ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں: چوہدری پرویز الٰہی

کسانوں کے نام پر صرف ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں: چوہدری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنماء چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسانوں کی اصل خدمت ہم نے کی، پنجاب اور دیگر صوبوں کے حکمران کسانوں کے نام پر صرف ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے چیف آرگنائزر پنجاب محمد بشارت راجہ کے ہمراہ ملک شکیل سکندر کی قیادت میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سینئر مسلم لیگی رہنماؤں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ کی جگہ ملک شکیل سکندر کو پارٹی کا ضلعی صدر مقرر کر دیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر ملک ذوالفقار، چودھری وقاص باجوہ، چودھری یاسر وڑائچ، رضائے مصطفی چودھری، نوید بسرا، عابد رانجھا، فاروق سلطان چدھڑ، چودھری عمران گوندل، اشرف سندھو اور شکیل احمد شامل تھے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:شہباز شریف نے میرے تمام اچھے منصوبوں کو ختم کردیا: چوہدری پرویز الہی

چوہدری پرویزالٰہی نے معزز شخصیات کی پارٹی سے وفاداری کی تعریف کی۔ ملک شکیل سکندر نے چوہدری برادران کے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں دورے کی دعوت دیے دی۔