ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر تشدد

ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لاہور میں بجلی چوروں کی جانب سے لیسکو ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ رونما ہو گیا، بند روڈ پر پولیس کی موجودگی میں بااثرافراد نے لائن سٹاف سے ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا لی، ملازمین نے پولیس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم کو دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، ملازمین کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی منقطع کرنے جانیوالی ٹیموں کو زدوکوب کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس کی موجودگی کے باوجود بجلی چوروں نے لائن سٹاف سے دوبارہ ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا لی، پولیس کی جانب سے ٹیم کو تحفظ فراہم نہ کیے جانے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 

دوسری جانب لیسکو نےموبائل میٹر ریڈنگ منصوبے کے لئے نئےموبائل فونزخریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، موبائل فونزخریدنے کے اختیارات عارضی طور پرڈپٹی مینجرز اورایس ڈی اوز کےسپرد کر دیئے گئے ہیں۔