سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج بھی قومی اسمبلی میں سنہ 2013 والا منفی رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی۔ آج پھر 9 مئی والے پارلیمان کے اندر پہنچ گئے۔آج پھر یہ پارلیمان کے اندار حملہ آور ہوئے۔ انہیں تکلیف ہے کہ کہیں پاکستان ترقی نہ کر جائے ۔
مریم اورنگزیب نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی کونسل کے موجودہ ارکان کے منفی روئیہ کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کر دوران کہا کہ آج اللہ کے کرم سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا انتخاب ہوا ہے۔ یہ انتخاب پاکستان کے عوام کے لیے خوشخبری ہے، جس نے ہائی اسپیڈ کے ساتھ پنجاب کی خدمت کی، وہ اب منتخب وزیر اعظم ہے۔ شہباز شریف نے اپنی گزشتہ وزارت عظمیٰ کےسولہ ماہ کے مشکل حالات میں پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے قومی سمبلی میں آج بھی 2013 کا منفی رویہ اور ذہنیت دیکھی۔آج پھر نو مئی والے پارلیمان میں پہنچ گئے۔ 9 مئی والے نہ بدلے ہیں نہ بدلیں گے۔یہ ایسے ہی گالم کلوچ کرتے رہیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آر ٹی ایس کو بٹھانے والے آج دھاندلی کے لیچکر دیتے ہیں۔ شہباز شریف اپنی مدت پوری کریں گے۔شہباز شریف کے آنے سے انکو تکلیف ہے کہ کہیں مہنگائی اور بے روز گاری نہ ختم ہوجائے ۔
2013 میں بھی انہوں نے استحکام کو روکنے کے لئے ایسا ہی کیا تھا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں جب سیاسی استحکام آرہا تھا تب بھی انہوں نے ایسا کیا ۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نواز شریف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا۔ 9 مئی والی ذہنیت ترقی کو روکتی ہے۔ یہ دو ہزار تیرہ والے نہ بدلے ہیں نہ ہی یہ بدلنے والے ہیں۔
یہ جو شکلیں نظر آ رہی ہیں، یہ وہ ذہنیت ہے دو ہزار تیرہ والی۔
ہم خدمت کریں گے یہ گالم گلوچ کریں گے
ہم عوام کی خدمت کریں گے یہ گالم گلوچ کریں گے ۔ یہ پنجاب کے اندر جہاں ہارے ہیں وہاں دھاندلی ہوئی ہے ، جہاں جیتے ہیں وہاں شفافیت ہے۔ اگر آپکو کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں۔
پی ٹی آئی والوں سے الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں کہ اپنے دعووں اور الزامات کے شواہد دیں تو جواب دیتے ہیں ٹی وی سےلیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو دو ہزار اٹھارہ میں واپس جہاں چھوڑا تھا وہاں سے ہی ترقی کا سفر جاری کریں گے۔ یہ جب دیکھتے ہیں ملک میں سیاسی استحکام آرہا ہے تو یہ ہنگامہ آرائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔یہ انتشار پسند لوگ ہیں فتنہ لوگ ہیں
کے پی کے اسمبلی میں خاتون ایم پی کے ساتھ ہونے والے بدتمیزی پر مریم اورنگزیب نےسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ پی ٹی آئی کے غنڈے ہیں جو گیلری میں بیٹھائے گئے انکا رویہ ہم کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں۔