پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین ، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکےصدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبرایس بابرسمیت کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے سکروٹنی کےبعد تین کومنظورکیاگیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں ہم نے اسی الیکشن رولز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے ہیں۔

واضح رہے پی ٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھیں ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔