پانچ سے 12 مارچ تک شہر میں جشن بہاراں کی تقریبات ہوں گی

Jashne baharan,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

5 مارچ سے 12 مارچ تک زندہ دلان کے شہر میں جشن بہاراں کی تقریبات،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے افسران کی ذمہ داریوں اور انتظامی امور کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق شہر کی معروف شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس کے انتظامات کیے جائیں گے،جیلانی پارک میں فوڈ اینڈ آرٹیسین میلا، فوک پنجاب میوزک پرفارمنس اور مورال پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔گریٹر اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔ 12 مارچ اقبال پارک میں میراتھن/سائیکلوتھن مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔نیشنل ہسٹری میوزیم میں پاکستان بننے کے سفر کو ڈیجیٹلائز دیکھا جاسکے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی اسٹیڈیم میں اسپورٹس میلہ جاری رہے گا،ہاکی سٹیڈیم میں میوزک اور صوفی فیسٹیول کے رنگ بکھیرے جائیں گے ۔ 12 مارچ کو شاہی قلعہ میں داستان گو، لائٹ اینڈ ساونڈ شو کے انتظامات کیے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں رستم پنجاب دنگل منعقد کیا جائے گا ،دس مارچ کو حضوری باغ میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 

داتا دربار، میاں میر، مزار اقبال اور حضرت مادھو لعل کے دربار پر محفل سماع جاری رہے گی۔ جیل روڈ سے مال روڈ انٹرسیکشن پر کنال میلہ کے دلکش مناظر نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں انتظامی امور کی بروقت تکمیل کیلئے شہر کے تمام ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ لاہور کی تمام تحصیلوں کے نامزد  افسران فیلڈ میں فرائض سرانجام دیں گے۔