ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں شب برأت کب منائی جائے گی ؟

ملک بھر میں شب برأت کب منائی جائے گی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شب برأت 14شعبان المعظم بروز منگل بمطابق 7مارچ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس سلسلے میں لاہور سمیت وطن عزیز کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ 

فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے ،اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔ شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔